ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دھارواڑضلع پنچایت رکن یوگیش کے قتل میں بی جے پی بلاوجہ رکن اسمبلی کلکرنی کا نام گھسیٹ رہی ہے: سدارامیا

دھارواڑضلع پنچایت رکن یوگیش کے قتل میں بی جے پی بلاوجہ رکن اسمبلی کلکرنی کا نام گھسیٹ رہی ہے: سدارامیا

Fri, 01 Dec 2017 20:07:42    S.O. News Service

ہبلی یکم دسمبر (ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ دھارواڑ ضلع پنچایت رکن وگیش گوڈا کے قتل معاملے میں وہ بلا وجہ ایم ایل اے ونئے کلکرنی کا نام گھسیٹ رہی ہے۔

ہبلی ایئر پورٹ پر اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرا علیٰ نے کہا کہ یوگیش گوڈا کے قتل میں ملوث پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اور معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ اس کے باوجود بغیر کسی ثبوت کے صرف سیاسی مفاد کے پیش نظر بی جے پی کی طرف سے اس سلسلے میں رکن اسمبلی ونئے کلکرنی کانام اچھال رہی ہے۔

اسی گفتگو کے دوران سدارامیا نے اپنے خلاف سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے ریاستی صدر یڈیورپا کی طرف سے کیے گئے ریمارکس پرسخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں جاکر واپس لوٹنے والوں سے مجھے سبق سیکھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔


Share: